اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی اسلامی تہذیب کی کانفرنس کا آج بروز بدھ محققین اور دانشوروں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں ایران کے مقدس شہر مشہد میں افتتاح کیا گیا.
مشہد کے ادارے جامعۃ المصطفی(ص)العالمیہ کے سربراہ علامہ محمدحسین مهدوی نے اس کانفرنس کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام سب سے ترقی یافتہ دین اور اسلامی تعلیمات سب سے بہترین الہامی تعلیمات ہے.
انہوں نے اسلام کو ایک مکمل اور جامع دین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دین کے مکمل ہونے کے باوجود بعض مسلمانوں کی توجہ مغربی ثفافت کی طرف مبذول ہوئی ہے.
انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج، اپنے ناپاک عزائم کے حصول کے لیے اسلام کی تباہی کے مقصد سے مسلمانوں کو استعمال کر رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج، اسلام فوبیا کے ساتھ مسلمانوں کی سلامتی پر نقصان پہنچانا اور ان کے درمیان تنازعات اور تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے.
اس کانفرنس کے سیکرٹری علامہ جواد رقوی نے کہا کہ اب تک 165 مضامین اس کانفرنس کے سیکرٹریٹ کو بھیج دیے گئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس کل تک مشہد مقدس میں جاری رہے گی جس میں ایران سمیت انڈونیشیا، لبنان اور امریکہ سے20 سائسی مراکز کے نمائندے شریک ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲